ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں سمندری کٹاؤ؛ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیامتاثرہ علاقوں کا دورہ

بھٹکل میں سمندری کٹاؤ؛ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیامتاثرہ علاقوں کا دورہ

Sat, 09 Jul 2016 19:46:27    S.O. News Service

بھٹکل:9/ جولائی(ایس او نیوز(سمندری کٹاؤ سےمتاثرہ ہیبلے گرام پنچایت علاقے کے ہیرتار، ہونیگدے ، یلووڑی کوؤور گرام  پنچایت کے ہڈین ، مولیگدے علاقوں کا  رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے دورہ کرتے ہوئے حالات کاجائزہ لیا۔

دورے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ سمندری کٹاؤ سے علاقے کے لوگ کافی تکالیف کاسامنا کررہ ہیں جس کا میں نے باقاعدہ مشاہدہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ہوں۔ میں نے دیکھا کہ یہاں کہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، سواریوں کی آمد ورفت کے لئے دشواری ہورہی ہے، انہوں نے آگے کہا کہ وہ ضلعی نگراں کار وزیر دیش پانڈے کے توسط سے سرکارکو توجہ دلاکر مستقل حل کے لئے کوشش کریں گے۔ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، ممبران مہابلیشور نائک، وشنو دیواڑیگا، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے ، محکمہ بندرگاہ کے انجنئیر ایس جی فائدے ، تحصیلدار وی این باڈکر ، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک ، پی ڈبلیو ڈی انجنئیر ونایک شیٹھ وغیرہ موجود تھے۔


Share: